کورونا ٹائیگر فورس کی کورونا کے خلاف آگاہی مہم سے وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کورونا ٹائیگر فورس کی کورونا کے خلاف آگاہی مہم سے وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی،ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ٹائیگر فورس انتظامیہ کے شانہ بشانہ بازاروں،خریداری مراکز،پبلک موامست اور گلی محلوں میں عوام کو آگاہی دینے میں مصروف،شہری حلقوں کی جانب سے ”کورونا ٹائیگر فورس“ کی رضا کارانہ خدمات پر اظہار تشکر،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر ”کورونا وائرس“ کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے عوام میں اس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر اور حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے ”کورونا ٹائیگر فورس“ بورے والا کے سینکڑوں رضا کاروں کی جانب سے مقامی انتظامیہ کی سرپرستی میں جاری آگاہی مہم میں تیزی آ گئی ٹائیگر فورس کے رضا کار گنجان آباد علاقوں،بازاروں،کاروباری مراکز،پبلک مقامات،مساجد اور شہر کی مختلف شاہراہوں پر الگ الگ ٹیموں کی شکل میں عوام میں فیس ماسک اور سینیٹائزر کی تقسیم کے علاوہ انہیں مکمل آگاہی دینے میں مصروف ہیں انکی اس خصوصی مہم کی سرپرستی اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب،اے ایس پی بورے والا ڈاکٹر عزیر احمد،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،سابق ٹکٹ ہولڈر سردار خالد نثار ڈوگر اور دیگر پارٹی راہنماء کر رہے ہیں جبکہ کورونا ٹائیگر فورس کی اس آگاہی مہم کی وجہ سے بورے والا میں کورونا کیسسز کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے مقامی شہریوں نے ”کورونا ٹائیگر فورس“ کی رضاکارانہ مہم کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا ہے۔ٍ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے