کورونا ٹائیگر فورس وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی۔فاروق اعوان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کورونا ریلیف ٹائیگر فورس بورے والا کی تعارفی میٹنگ،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان نے اجلاس کی صدارت کی،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا ویڈیو لنک میٹنگ کی مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوئے،حکومت کی طرف سے بنائی گئی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس بورے والا کا تعارفی اجلاس آج میونسپل کارپوریشن کے آفس میں منعقد ہوا جسکی صدارت اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے کرنا تھی لیکن ایک ہنگامی ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی وجہ سے وہ شریک نہ ہو سکے انکی جگہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں بورے والا کے تمام رجسٹرڈ ٹائیگرز نے شرکت کی جس میں ملک فاروق اعوان نے بتایا کہ یہ ٹائیگر فورس ”کورونا وائرس“ سے پیدا شدہ صورتحال میں حکومتی اداروں سے ملکر عوام میں کورونا سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے آگاہی دینے کے علاوہ حکومت کی جانب سے مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقہ کیلئے دیئے جانے والے ریلیف پیکیج کی منصفانہ اور شفاف تقسیم میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کریں گے جس کیلئے بہت جلد کورونا ٹائیگر فورس کے ممبران کو انکی ذمہ داریاں تفویض کر دی جائیں گی کورونا ٹائیگر فورس وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملکی خدمت میں اپنا کردار ادا کرے گی۔