کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت اورسیز ڈاکٹرز کو ایک سال کیلئے نصف تنخواہوں پر تعینات کرے۔ڈاکٹر محمد رانجھا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آل پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد رانجھا نے ملک پاکستان میں ”کورونا وائرس“ کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) سے فارغ التحصیل ہونے والے ڈاکٹرز جو اس وقت بیرون ملک میں قیام پذیر ہے انکو ایک سال کے معاہدے (کنٹریکٹ) پر نصف تنخواہوں کے عوض پاکستان کے دیہی قصبوں اور دیہاتی علاقوں میں تعینات کیا جائے تا کہ وہ عوام کی خدمت کر سکیں پوری دنیا سمیت پاکستان میں ”کورونا وائرس“ کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے جبکہ ”کورونا وائرس“ سے متاثرہ مریضوں کا علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف بھی بڑی تیزی سے ”کورونا وائرس“ کا شکار ہو رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ”کورونا وائرس“ کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر آنے والے دنوں میں پاکستان میں پیرا میڈیکل سٹاف کی شدید کمی بھی متوقع ہو سکتی ہے جس سے پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے