کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوام کو سیکورٹی اداروں کا ساتھ دینا چاہئے۔ڈاکٹر عزیر احمد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے آگاہی اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کے حوالہ سے پولیس اور پاک فوج کا شہر میں فلیگ مارچ،فلیگ مارچ شہر کے مختلف بازاروں اور شاہراہوں سے ہو کر اے ایس پی آفس آ کر اختتام پذیر ہو گیا،اے ایس پی بورے والا ڈاکٹر عزیر احمد کی قیادت میں پولیس اور پاک فوج کا شہر میں مشترکہ فلیگ مارچ ہوا فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو کورونا سے بچاﺅ کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے آگاہی دینا تھا اے ایس پی آفس سے شروع ہونے والا فلیگ مارچ شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا واپس اے ایس پی آفس آ کر اختتام پذیر ہوا اے ایس پی ڈاکٹر عزیر احمد کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں عوام کو سیکورٹی اداروں اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے کا یہ ہرگز مقصد نہیں کہ بازاروں میں غیر معمولی رش اور سماجی فاصلوں کا خیال نہ رکھا جائے بلکہ کاروباری حضرات اور عوام کو چاہیے کہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پر عمل کرتے ہوئے خود کو اور دوسروں کو بھی اس وائرس سے محفوظ رکھیں عوام گیر ضروری طور پر بازاروں کا رخ نہ کریں اور انتہائی ضرورت کی صورت میں سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے خریداری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے