کورونا وائرس میں مبتلا 2 خواتین چل بسیں،4 افراد میں کورونا کی تصدیق،تعداد 84
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کورونا وائرس میں مبتلا 2 خواتین 24 گھنٹوں کے دوران چل بسیں،دو ڈاکٹرز سمیت 4 نئے کیسسز سامنے آ گئے،تعداد 84 ہو گئی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر بورے والا کی رہائشی دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں گل شیر ٹاﺅن کی شمیم بی بی کو چند روز قبل حالت تشویشناک ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کیا گیا تھا جو وہاں دم توڑ گئی جبکہ گلشن رحمان کی انوری بی بی کو بھی حالت خراب ہونے پر لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں لے جایا گیا تھا وہ بھی گذشتہ روز جان کی بازی ہار گئی 81 سالہ انوری بی بی بلڈ پریشر اور دل کے عارضہ میں بھی مبتلا تھی ڈاکٹر شاہد اقبال کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مزید نئے کیسسز سامنے آئے ہیں جن میں دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں 4 نئے کیسسز کے ساتھ بورے والا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 84 ہو گئی ہے جن میں سے 80 افراد گھروں میں جبکہ 4 افراد ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں موجود ہیں اب تک 1344 افراد کے ٹیسٹ کروائے گئے جن میں 157 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ان میں سے 70 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں اور 244 افراد کے رزلٹ آنا ابھی باقی ہیں۔