کورونا وائرس سے مزید تین افراد متاثر،کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15 ہو گئی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کورونا وائرس سے مزید تین افراد متاثر،کورونا کے مریضوں کی نگرانی پر مامور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز سمیت تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی،مجموعی تعداد 15 ہو گئی،متاثرہ ڈاکٹر کو تسلی بخش حالت میں گھر کے اندر ہی آئیسولیٹ کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ صحت کی جانب سے ”کورونا وائرس“ کی تصدیق کیلئے مزید 12 افراد کے ٹیسٹ بھیجے گئے جن کے رزلٹ آنے پر پتہ چلا کہ قرنطینہ سنٹر پر تعینات ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا کے نوجوان ڈاکٹر رضا خالد جو کہ محکمہ صحت کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر خالد محمود کے صاحبزادے ہیں انکے علاوہ شیخ فاضل سے ایک سیاسی شخصیت کے ملازم فخر فرید اور تبلیغی مرکز کے خدمت گزار محمد اسماعیل نامی شخص میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے متاثر ہونے والے ڈاکٹر رضا خالد کو تسلی بخش حالت کے باعث انکے گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا جبکہ دیگر دونوں افراد ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔