کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ہم سب نے ملکر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔احسان اللہ چوہان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر شہریوں کو ”کورونا وائرس“ سے بچاﺅ کیلئے آگاہی اور حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے سرکل پولیس کا فلیگ مارچ ہوا،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر اے ایس پی ڈاکٹر عزیر احمد کی سربراہی میں سرکل بھر میں فلیگ مارچ ہوا فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو ”کورونا وائرس“ سے بچاﺅ کیلئے آگاہی دینا اور حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے ڈی پی او احسان اللہ چوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”کورونا وائرس“ سے بچاﺅ کیلئے ہم سب نے ملکر اس کا مقابلہ کرنا ہے اس حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں عوام سے اپیل کی کہ گھروں میں رہیں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں فلیگ مارچ میں سرکل بورے والا کے تمام ایس ایچ او ز بھی شامل ہوئے فلیگ مارچ ایس ڈی پی او آفس سے شروع ہو کر شہر کی تمام مین شاہراوں،بازاروں اور مارکیٹوں سے ہوتا ہوا واپس ایس ڈی پی او آفس آ کر اختتام پذیر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے