کورونا ایک قدرتی آفت ہے جس کا ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔خالد محمود ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر محمد عمران بھٹی،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،سٹی صدر شاہد نواب خاں اور خاں خالد خاں کے ہمراہ کرونا وائرس کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات اور طبی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا انہوں نے ہسپتال میں سرکاری وسائل میں رہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور موجودہ حالات میں ہسپتال کے عملہ اور مریضوں کیلئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مخیر حضرات کی طرف سے خدمات پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ کورونا ایک قدرتی آفت ہے جس کا ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے اور اس سے بچاو کیلئے بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خود کو اور دوسروں کو بھی اس وائرس سے محفوظ رکھنا ہے انشاء اللہ ہم بہت جلد اس آفت سے نجات حاصل کر لیں گے ہمیں اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔