کورونا ایک خطرناک وائرس ہے،محفوظ رہنے کیلئے ہمیں احتیاط برتنی چاہئے۔ڈاکٹر محمد مظفر

بورے والا(ندیم انجم سندھو سے)منیجر نیٹ ورکنگ اینڈ کوارڈینیشن ریڈز پاکستان ڈاکٹر محمد مظفر نے کہا ہے کہ کورونا ایک خطرناک وائرس ہے،کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ہمیں احتیاط برتنی چاہئے،کورونا سے ملکر ہی جنگ جیتی جا سکتی ہے،فرنٹ فٹ پر رہتے ہوئے کورونا سے جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکس اور پاک فوج کے جوان قابل تعریف ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر محمد مظفر نے کہا کہ کورونا انتہائی خطرناک وائرس ہے جو ایک سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے اور یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے کورونا وائرس کی زنجیر کو توڑنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ہمیں کورونا سے اکھٹے ہو کر جنگ جیتنی ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ گھروں میں رہتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ فرنٹ فٹ پر رہتے ہوئے کورونا سے جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز،پیر امیڈیکس اور پاک فوج کے جوان قابل تعریف ہیں جبکہ حکومت کورونا سے متاثرہ افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور ہمیں اپنے طور پر ایسے افراد کی مدد ضرور کرنی چاہئے جو لاک ڈاﺅن کے باعث بے روزگار ہو چکے ہیں اور انکے گھروں میں غذائی قلت ہو چکی ہے اس موقع پر سماجی کارکن محمد ثقلین ڈوگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے