کوثر مجید گرلز ہائی سکول کے نتائج 5 سالوں میں قابل رشک ہیں۔کامران بشیر،شمس الدین

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کامران بشیر ڈوگر اور ڈی ایس پی شمس الدین خاں نے کہا ہے کہ سماجی شعبہ کے تعاون سے چلنے والے تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں کوثر مجید گرلز ہائی سکول کے نتائج 5 سالوں میں قابل رشک ہیں جہاں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ مثالی تربیت بھی قابل تعریف ہے ہمارے معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان فرق کو کم کرنے کیلئے مخیر حضرات اور سماجی ادارے بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں پسماندہ دیہی علاقوں کی بچیوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں کوثر مجید گرلز ہائی سکول کی خدمات قابل تحسین ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوثر مجید گرلز ہائی سکول 201 (ای بی) میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر،پرنسپل سکول میڈم ارسلہ حمید،پروفیسر ظفر عبداللہ اور معروف بزنس مین شیخ شاہ رخ نے بھی خطاب کیا تقریب میں ڈائریکٹر آئل اینڈ گیس کمپنی و پیٹرن انچیف سول سوسائٹی نیٹ ورک شیخ شہزاد مبین،ایکسیئن میپکو ملک فیاض حسین کھوکھر،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد،کنونیئر سول سوسائٹی عبدالرﺅف چوہدری،ڈپٹی کنونیئر چوہدری اصغر علی جاوید،،پروفیسر جاوید اقبال،پروفیسر محمد مشتاق،چوہدری احتشام داﺅد،عدیل مقصود،حافظ جنید احمد،شہزاد مصطفی چوہان،چوہدری قیصر نذیر اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں تقریب میں ملتان بورڈ میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے