کلینکس فارمیسی کے ڈائریکٹر مرزا خالد محمود کے بھائی مرزا ارشاد،بھابھی اور بھتیجے کی نمازجنازہ ادا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)معروف اسٹیٹ ڈویلپر اور کلینکس فارمیسی کے ڈائریکٹر مرزا خالد محمود کے بھائی مرزا محمد ارشاد،بھابھی اور بھتیجے کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی،نمازجنازہ میں سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،چیئرمین بلدیہ چوہدری عاشق آرائیں،پی ٹی آئی کے راہنما و سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری قیصر،سابق چیئرمین انکروچمنٹ کمیٹی بلدیہ میاں خالد حسین،سماجی شخصیت چوہدری ارشاد حسین،چوہدری اصغر علی جاوید،سابق ضلعی وائس چیئرمین رانا شاہد سرور،سیاسی و سماجی شخصیت رانا طاہر کریم،سابق صدر بار میاں افتخار صابر،سابق سیکرٹری بار چوہدری خرم ریاض،سابق کونسلرز بلدیہ مہر طاہر امجد ایڈووکیٹ،عبدالجبار بٹ،محمد علی،لالہ عارف مغل،پرویز بھٹی،وکلاء برادری،کاروباری شخصیات،صحافیوں،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے