کشمیریوں کی خاطر خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔اعجاز سلطان بندیشہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی خاطر خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے آج پوری قوم نے کشمیریوں کیلئے اپنا پسینہ بہایا ہے اور وقت آنے پر قوم کا بچہ بچہ اپنا خون دینے سے بھی دریغ نہیں کرے گا سات دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں اب مذمت سے نہیں بھارت کی مرمت سے کشمیر آزاد ہو گا ہم کشمیریوں کے جذبات اور احساسات کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیریوں کی خاطر آخری حد تک جانے کو تیار ہیں بھارت کو جلد مقبوضہ جموں و کشمیر سے نکلنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے”یوم استحصال کشمیر“ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔