کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پوری قوم یکجا ہو کر نکل چکی ہے۔کامران بشیر ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم سیاہ منایا گیا،مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے کی ریلی میں انجمن تاجران،سول سوسائٹی،طلباء،وکلاء اور صحافی سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالہ سے آج بورے والا میں بھی یوم سیاہ منایا گیا میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام بلدیہ آفس سے پریس کلب کالج روڈ تک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے کی جس میں سول سوسائٹی،انجمن تاجران،بلدیہ کے ملازمین اور نمائندہ شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر کا کہنا تھاکہ کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کے خلاف پوری قوم یکجا ہو کر نکل چکی ہے کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں بہت جلد کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا ریلی کے شرکاء کی کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔