کسی دوسرے حلقہ کے ایم پی اے یا ایم این اے کو بورے والا کے فیصلے نہیں کرنے دیں گے۔نذیر جٹ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ناصرف اپنی موجودہ مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ بھی ملک میں عمران خان کے متبادل کوئی قیادت موجود نہیں،بورے والا کو ضلع بنانے کے حوالے سے وزیر اعظم سے بھی بات کی ہے اور عید کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں انشاء اللہ بورے والا کے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ بھی پورا کروائیں گے،پارٹی کی تنظیم سازی میں جو بندر بانٹ کی گئی ہے وہ انشاء اللہ اب نہیں ہونے دونگا،پارٹی کی تنظیم میں صرف وہی لوگ آئیں گے جو پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے ہیں،بورے والا میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دی جائے گی اب وہی فیصلے ہونگے جو کارکن چاہیں گے دیگر حلقوں کے کسی ایم پی اے یا ایم این اے کو بورے والا کے فیصلے نہیں کرنے دیں گے،پارٹی قیادت کو تمام تر حقائق سے آگاہ کر دیا ہے جن لوگوں نے اپنی ضد اور آنا کی خاطر گذشتہ الیکشن میں پارٹی کو نقصان پہنچایا وہ وزیر اعظم کو پتہ چل چکا ہے وزیر اعظم سے ملاقات میں انکو بتایا کہ بورے والا کے قریب تین اضلاع کے سنگم میں 12 مربع اراضی پر راشدیہ فاؤنڈیشن کی طرف سے میڈیکل سٹی کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس میں بین الاقوامی معیار کے مطابق 500 بیڈ کا ہسپتال اور نرسنگ میڈیکل کالج بنایا جائے گا جس سے ناصرف ان تین اضلاع بلکہ جنوبی پنجاب کو صحت و تعلیم کی معیاری سہولتیں میسر آئیں گی اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے وزیر اعظم نے آمادگی ظاہر کر دی ہے اور عید کے بعد سنگ بنیاد کی تقریب کو حتمی شکل دے دی جائے گی اس موقع پر ضلعی صدر پی ٹی آئی امجد حمید چوہان اور پی ٹی آئی راہنما چوہدری مختار احمد جٹ اور امیر حمزہ جٹ بھی موجود تھے۔