کسی بھی ادارے میں ایماندار اور باصلاحیت افسران و اہلکاران ادارے کا وقار ہوتے ہیں ۔ چوہدری عاشق آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے میں ایماندار اور باصلاحیت افسران و اہلکاران ادارے کا وقار ہوتے ہیں جن کے چلے جانے سے جو خلا پیدا ہوتا ہے وہ پر نہیں ہوتا مدت ملازمت پوری کرنے اور ٹرانسفر ہو کر جانے والے ملازمین کی اچھی یادیں اور اُنکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں کوئی بھی ادارہ ایک ٹیم ورک کے ذریعے چلتا ہے اداروں کے سربراہان اور ملازمین گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں جن میں سے ایک بھی خراب ہو جائے تو گاڑی آگے نہیں چل سکتی بلدیہ بورے والا سے کرپشن کے خاتمہ اور عوام کے لیے ایک مثالی ادارہ بنانے میں تمام ملازمین کا کردار قابل تحسین ہے ہماری یہ کوشش ہے کہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور اُنکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے تا کہ وہ بہتر طور پر اس ادارے کی ترقی میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی سے ٹرانسفر ہو کر جانے والے سابق چیف آفیسر چوہدری نثار احمد،سابق ایکسیئن عاشق علی جاوید،ٹی او فنانس ممتاز علی فاروقی،ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاران بابا محمد رمضان،حاجی فقیر حسین،چوہدری اظہار الحق اور مشتاق احمد کے اعزاز میں ایپکا لوکل گورنمنٹ یونٹ کی طرف سے منعقد الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی،اے ڈی ایل جی چوہدری نثار احمد اور ایڈمن آفیسر و صدر ایپکا ماجد یوسف نے بھی خطاب کیا اس تقریب میں ریٹائرڈ اور ٹرانسفر ہونے والے ملازمین کو ایپکا کی جانب سے یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے