کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔سید آصف حسین شاہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار حسین اعوان کی قیادت میں کسان اتحاد کے ضلعی اور تحصیل راہنماﺅں نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے پھول پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہاکہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر مرکزی صدر ملک ذوالفقار حسین اعوان نے کہاکہ نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ ایک محنتی آفیسر ہیں وہ پہلے بھی یہاں خدمات سر انجام دے چکے ہیں وہ یہاں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ کسانوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے