کسانوں کو گندم کی خریداری کیلئے 10 ہزار تھیلے فراہم کئے جا چکے ہیں۔رانا اورنگزیب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن رانا اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسانوں سے گندم کی خریداری کیلئے محکمہ خوراک کے خریداری مراکز پر کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حفاظتی اور سماجی فاصلوں کو یقینی بناتے ہوئے کسانوں کو باردانہ کی فراہمی کا سلسلہ جا ری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خریداری سنٹر 481 ای بی (پی آر سنٹر بورے والا) کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انچارج سنٹر محمد ارشد غوری بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے خریداری سنٹر پر کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا انچارج سنٹر محمد ارشد غوری نے بتایا کہ کسانوں کو گندم کی خریداری کیلئے 10ہزار تھیلے فراہم کئے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے