کسانوں کا ذوالفقار اعوان کی قیادت میں میپکو اور پولیس کے خلاف احتجاجی ریلی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کی میپکو(واپڈا) اور پولیس کے خلاف احتجاجی ریلی،میپکو کمپلیکس کا گھیراﺅ اور مظاہرہ،یکم جولائی کو واپڈا اور پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کر دیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی کوآرڈینٹر ملک ذوالفقار اعوان اور جنرل سیکرٹری بورے والا چوہدری مہران علی کی قیادت میں آج سینکڑوں کسانوں نے میپکو(واپڈا) اور ضلع وہاڑی پولیس کی مبینہ پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی ملتان روڈ سے ہوتی ہوئی میپکو کمپلیکس وہاڑی بازار کے سامنے پہنچی جہاں کسانوں نے میپکو دفتر کا گھیراﺅ کئے رکھا اور میپکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کسان راہنماﺅں کا کہنا تھا میپکو کی جانب سے کسانوں کے زرعی ٹیوب ویلز کے کنکشن بلاجواز بھاری جرمانے ادا نہ کرنے پر منقطع کئے جا رہے ہیں کسانوں کے خراب میٹر تبدیل کرنے کی بجائے ماہانہ ایوریج بلوں کے ذریعے انکا معاشی قتل اور زمینوں کو بنجر بنانے کے منصوبے پر عمل ہو رہا ہے دوسری جانب ضلع وہاڑی اس وقت پولیس سٹیٹ بن چکا ہے بے گناہ افراد کو بدترین پولیس گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے رشوت کے بغیر انصاف ناممکن ہو چکا ہے ضلع بھر میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اس واپڈا اور پولیس گردی کے خلاف اب یکم جولائی کو پنجاب بھر کے ہزاروں کسان سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر ہونگے جس سے ہونے والے نقصان کی ذمہ داری پولیس اور واپڈا پر عائد ہو گی۔