کریانہ سٹور میں بجلی کی تاروں کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی،سامان جل کر خاکستر ہو گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کریانہ سٹور میں بجلی کی تاروں کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی،دوکان میں موجود ہزاروں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،تفصیلات کے مطابق سابق کونسلر یوسی ساہوکا علی احمد چوہان کی امین کوٹ میں واقع کریانہ کی دکان میں گزشتہ رات ڈیڑھ بجے بجلی کی آنکھ مچولی کے دوران دکان کے اندر لگے بجلی کے بورڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ سے دوکان میں موجود ہزاروں روپے مالیت کے سگریٹ،کھانے پینے کی اشیاء بسکٹ،نمکو،پاپڑ،شیمپو،صرف،صابن اور الماریوں سمیت تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قا بو پایا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے