کرپٹ حکمرانوں کو ملک کے کسی بھی ادارے اور تمام محب وطن پاکستانیوں نے قبول نہیں کیا ۔ شگفتہ چوہدری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی فنانس سیکرٹری شگفتہ چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے کسی دباﺅ اور دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جو شفاف رپورٹ تیار کی ہے اسکی روشنی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ ساز ہے سپریم کورٹ کے فیصلہ سے عوام کی فتح ہوئی ہے عدالت عظمیٰ کے اس تاریخی فیصلے نے بڑے چوروں کو پکڑ کر عدلیہ کے وقار میں مذید اضافہ کیا ہے کرپٹ حکمرانوں کو ملک کے کسی بھی ادارے اور تمام محب وطن پاکستانیوں نے قبول نہیں کیا جسکی وجہ سے آج پیپلز پارٹی سمیت تمام محب وطن سیاسی جماعتیں جشن منا رہی ہیں اس فیصلے کے بعد آئندہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانامہ کیس کے فیصلہ کے بعد پریس کلب بورے والا میں کارکنان کے ہمراہ مٹھائی تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ضلعی صدر پی ایل بی محمد صدیق بھلر،سینئر راہنما طاہر سلیم چوہدری،چوہدری فیاض عظیم اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے