کرنٹ لگنے کے دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جان سے گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کرنٹ لگنے کے دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جان سے گئے،مویشیوں کیلئے چارہ کاٹتی خاتون کا ہاتھ بجلی کی ننگی تاروں سے چھو گیا،بجری سے بھرا ٹرک بجلی کی تاروں سے الجھ گیا،درائیور جاں بحق،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 39 (کے بی) کے مظہر حسین نامی شخص کی بیوی صغراں بی بی مال مویشی کے احاطہ میں چارہ مشین پر مویشیوں کیلئے چارہ کاٹ رہی تھی کہ اچانک اسکا ہاتھ مشین کے ساتھ لٹکتی بجلی کی ننگی تاروں سے چھو گیا جس سے وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی دوسرے واقعہ میں فتح جنگ اٹک کا رہائشی شیراز بجری سے بھرا ٹرک لیکر مقامی زمیندار اکرام خاں سلدیرا کی ٹربائن پر جا رہا تھا کہ فتح شاہ کے قریب ٹرک بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا کر الجھ گیا جسکے نتیجہ میں ٹرک میں سوار ڈرائیور شیراز کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔