کراچی مئیر کے انتخابات میں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن ایک پیج پر تھے۔جماعت اسلامی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جماعت اسلامی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے امیدواران امانت علی توصیف مجید اور نائب امیر ضلع حافظ یاسر وحید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میئر کراچی کے انتخابات میں تمام انتخابی قوانین اور اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا ہے میئر کراچی کے انتخابات میں جماعت اسلامی کے میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن کی جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کیلئے ہر فسطائی ہتھکنڈہ استعمال کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے میئر کراچی کا انتخاب جیتنے کیلئے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اس سلسلہ میں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن ایک پیج پر تھے احتجاج میں محمد رمضان سلیمی جنرل سیکرٹری تحصیل بورے والا،محمد سلیم طاہر امیر سٹی،عطاء الرحمٰن منا جان کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔