کاٹلنگ میں نوجوان کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے جاں بحق

مردان(سپورٹس ڈیسک)کاٹلنگ میں نوجوان کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے جاں بحق،پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاں بحق نوجوان بلے باز کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹویٹ میں گیند لگنے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان بلے باز کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زبیر احمد کے انتقال سے ثابت ہو گیا کہ میچ کھیلتے ہوئے حفاظتی سامان اور ہیلمٹ پہننا بہت ضروی ہے واضح رہے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر بھی گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے تھے جو دورہ بنگلادیش سے قبل تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچ میں باؤنسر کو کھیلنے پر زخمی ہوئے تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے