ڈی ڈی ایچ او کی بڑی کاروائی،کورونا کی جعلی دوائی فروخت کرنے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے عوامی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ”کورونا وائرس“ کی دوائی فروخت کرنے والے جعلی ڈاکٹر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 507 (ای بی) کے لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کو اطلاع دی کہ گاﺅں میں محمد رمضان نامی شخص جو خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا ہے اور گاﺅں میں ”کورونا وائرس“ کی دوائی فروخت کر رہا ہے جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے مذکورہ شخص کو دوائیوں سمیت پکڑ لیا اور موقع پر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس چوکی ڈلن بنگلہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔