ڈی پی ایس میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی تاخیر کا شکار،فوری نئے پرنسپل کی تعیناتی کا مطالبہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی پی ایس میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی تاخیر کا شکار،پرنسپل نہ ہونے سے سکول کے انتظامی امور بری طرح متاثر،شہریوں کی جانب سے فوری نئے پرنسپل کی تعیناتی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول کے پرنسپل صلاح الدین چوہدری اپنی کنٹریکٹ پر مدت ملازمت مکمل کر کے گزشتہ ماہ عہدہ چھوڑ چکے ہیں جس کے بعد ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی جانب سے نئے پرنسپل کی تعیناتی کیلئے درخواستیں وصول کرنے کے باوجود تاحال شہر کے اہم تعلیمی ادارہ میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی کا عمل مکمل نہ ہو سکا ہے جس سے سکول کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہونے کے علاوہ طلباء و طالبات اور والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے نمائندہ شہریوں اور تمام سٹیک ہولڈرز نے مشترکہ طور پر ڈی سی وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کے قوانین کے مطابق فوری طور پر مستقل پرنسپل کی تعیناتی کی جائے اور کسی قائدانہ صلاحیت کے حامل متحرک اور طویل انتظامی تجربہ رکھنے والے سربراہ ادارہ کو تعینات کیا جائے تا کہ ڈویژنل پبلک سکول تدریسی اور انتظامی بحران کا شکار ہونے سے بچ سکے اور سکول کا سابقہ شاندار تعلیمی نتائج اور بہترین تعلیمی ماحول کا اعزاز برقرار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے