ڈی پی او آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے خصوصی سیل کا قیام خوش آئند ہے ۔ شہزاد ڈوگر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اوورسیز کمیٹی ضلع وہاڑی کے چیئرمین سردار شہزاد احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈی پی او آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے خصوصی سیل کا قیام خوش آئند ہے،ڈی پی او آفس میں قائم کردہ اس خصوصی سیل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انکے اہل خانہ کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات پر انہیں انصاف کی فراہمی میں ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی اوورسیز کمیٹی نے اب تک ضلع وہاڑی میں سینکڑوں شکایات پر پولیس اور دیگر اداروں کی مدد سے انصاف کی فراہمی میں اپنا فعال کردار ادا کیا ہے اس حوالہ سے ڈی سی اور ڈی پی او وہاڑی کی طرف سے ٹھوس اور عملی اقدامات کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالہ اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے بہت سنجیدہ ہے کیونکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکی مشکلات و شکایات کا ازالہ حکومت کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز کمیٹی ضلع وہاڑی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی سی وہاڑی علی اکبر بھٹی،ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک،ڈی ایس پی بورے والا طاہر مجید ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ماجد علی بخاری اور مختلف محکموں کے دیگر افسران بھی موجود تھے سردار شہزاد احمد ڈوگر نے کہا کہ کمیٹی کو 106 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے64 درخواستیں نمٹا دی گئی ہیں جبکہ 30 درخواستوں پر متعلقہ اداروں میں کاروئی جاری ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے