ڈی سی وہاڑی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جدید سہولتوں سے آراستہ پیڈز وارڈ کا افتتاح کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی سی وہاڑی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جدید سہولتوں سے آراستہ پیڈز وارڈ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا،وارڈ میں انکیوبیٹر کی تعداد میں تین گنا اضافہ،وارڈ میں نومولود بچوں کو علاج و معالجہ کی جدید سہولیات میسر ہونگی،ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق احمد بلوچ،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی اور سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پنجاب حکومت اور مقامی مخیر حضرات کے تعاون سے “پیڈزوارڈ” کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ جہاں حکومت عوام کو علاج و معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے وہاں مخیر حضرات کا تعاون بھی قابل ستائش ہے ٹی ایچ کیو کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی اور ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی کی خصوصی دلچسپی سے نومولود بچوں کو علاج و معالجہ کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جہاں پیدائش کے فوری بعد بچوں کے درپیش امراض کے علاج و معالجہ کی جدید ترین سہولیات میسر ہونگی جہاں بچوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں یا دوسرے شہروں کے بڑے ہسپتالوں میں لے جانے کی بجائے مقامی سطح پر تمام سہولتیں میسر ہونگی حکومت کا مقصد عوام کو مقامی سطح پر صحت کی تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے ڈی سی وہاڑی نے ہسپتال کے گائنی وارڈ کی آپ گریڈیشن کے منصوبے کے علاوہ ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر شعبوں میں دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اس موقع ایس ڈی او بلڈنگ چوہدری منیر احمد،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد مسعود،انجمن تاجران کے عثمان جمیل بھٹی اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے