ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ کا دورہ بورے والا،مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کا بورے والا کا دورہ،مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا،ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات،میونسپل کمیٹی،ہسپتال اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ،تفصیلات کے مطابق ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے بورے والا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 9 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت سے سڑکوں کے اطراف میں شجرکاری منصوبے،35 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت سے نکاسی آب،سولنگ اور پانی کی فراہمی اور 45 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کئے گئے دہلی ملتان روڈ تا لڈن کارپٹ روڈ کے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور انکی رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت حکومت کی اولین ترجیح ہے سڑکوں کے اطراف شجرکاری کا مقصد شہر کے ماحول کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنانا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عبدالباسط صدیقی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،ایکسین ہائی وے عمیر لطیف اور دیگر افسران موجود تھے۔
