ڈی سی وقاص رشید نے میونسپل کارپوریشن کے لیے چار کروڑ پچاس لاکھ کی منظوری دے دی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشیدکی زیر صدارت لوکل پلاننگ بورڈ کا اجلاس ہوا اجلاس میں میونسپل سروسز پروگرام کے تحت میونسپل کارپوریشن بورے والا کی 4کروڑ 50 لاکھ اور تحصیل کونسل میلسی کے 2 کروڑ 50لاکھ روپے کے ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی میونسپل لائبریری وہاڑی اوربورے والا کو ڈیجیٹل لائبریری بنانے کی بھی منظوری دی گئی اجلاس میں 45 کروڑ روپے کے 300 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا گیا پنجاب سیٹزن پروگرام کے تحت 21 کروڑ روپے کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار اولین ترجیح ہے ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اس موقع پر اے سی میلسی انورعلی کانجو،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،سی او میونسپل کمیٹی وہاڑی حافظ خالد ارشاد،ایم او راﺅ خلیل احمد اور دیگر افسران موجود تھے۔