ڈی ایس پی اشرف تبسم کی قیادت میں پولیس اور سیکورٹی اداروں کا فلیگ مارچ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر امن و امان کو برقرار رکھنے اور گذشتہ دنوں پیدا شدہ صورتحال کی بحالی کے بعد ڈی ایس پی کی قیادت میں سیکورٹی اداروں کا شہر میں فلیگ مارچ،امن و امان کی بحالی پر شہریوں کی جانب سے فلیگ مارچ پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت کی ہدایت پر شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کو مکمل تحفظ کا احساس دلانے کیلئے ڈی ایس پی محمد اشرف تبسم کی زیر قیادت،پولیس،ایلیٹ فورس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے شہر میں فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ ڈی ایس پی آفس سے شروع ہو کر شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا واپس ڈی ایس پی آفس آ کر اختتام پذیر ہوا شہر میں مختلف مقامات پر شہریوں نے پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوار جوانوں پر گل پاشی بھی کی شہریوں نے گذشتہ دنوں پیدا شدہ صورتحال کو بہتر بنانے اور امن و امان بحال کرنے پر محکمہ پولیس کی بہترین حکمت عملی اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے