ڈیڑھ ماہ قبل اغواء ہونے والے نوجوان کو بازیاب نہ کروایا جا سکا،والدین غم سے نڈھال

بورے والا(نمائندہ خصوصی)تھانہ ساہوکا کی حدود 303 ای بی سے اغواء ہونے والے 15 سالہ نوجوان کو بازیاب نہ کروایا جا سکا،والدین شدید غم سے نڈھال،اندراج مقدمہ کے بعد ڈیڑھ ماہ سے تھانہ کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن بچہ نہیں ملا،والدین کا موقف،تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا کی حدود 303 ای بی سے ڈیڑھ ماہ قبل اغواء ہونے والے بچے کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا 15 سالہ شاہنواز 28 ستمبر کو سکول کیلئے گھر سے 303 ای بی گیا لیکن اس کے بعد اغواء ہو گیا جس پر والدین کی جانب سے اسی گاوں کے رہائشی محمد طیب پر مصدقہ شبہ کا اظہار کیا گیا اور مقدمہ درج کروایا گیا لیکن پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد تاحال نوجوان کو بازیاب نہیں کروایا غم سے نڈھال مغوی کے والد خادم حسین اور والدہ نے اعلی حکام سے نوٹس لیکر بچے کی بازیابی کیلئے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔