ڈکیتی کے بعد ڈاکووں سے مبینہ پولیس مقابلہ،فائرنگ سے زخمی خطرناک ڈاکو گرفتار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈاکووں سے مبینہ پولیس مقابلہ،فائرنگ کے تبادلہ میں ایک خطرناک اشتہاری ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار،دو ساتھی فرار،تفصیلات کے مطابق تھانہ گگومنڈی کی حدود میں مقامی شہری سے موٹر سائیکل و نقدی چھین کر فرار ہونے والے ڈاکووں کا تعاقب کرتے ہوئے نواحی گاوں 223 (ای بی) کے قریب پولیس کے ساتھ ڈاکووں کا آمنا سامنا ہو گیا پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی پولیس نے گاڑی کی اوٹ لیکر ڈاکووں پر جوابی فائرنگ کی تو ایک ڈاکو فائرنگ سے زخمی ہو کر گر پڑا جسے اس کے دیگر دو ساتھی چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس نے گھیرا ڈال کر زخمی ڈاکو کو اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا زخمی ڈاکو کی شناخت مقبول جوئیہ سکنہ پاکپتن کے نام سے ہوئی جو کہ ڈکیتی،اقدام قتل اور راہزنی جیسی دو درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے اور بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ ہے جو کہ 4 مقدمات میں اشتہاری بھی ہے فرار ہونے والوں میں عامر اور فاروق شامل ہیں جن کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او آفتاب حسن کیانی کی قیادت میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔