ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی،ڈاکو فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی،ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار،تفصیلات کے مطابق تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں واقع نواحی گاﺅں 415 (ای بی) کا رہائشی نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے اسے روک کر گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی مزاحمت پر اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور اپنی موٹر سائیکل وہیں پھینک کر اسکی موٹر سائیکل 125 چھین کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع تھانہ شیخ فاضل پولیس کو دی گئی لیکن پولیس روائتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی زخمی نوجوان کو فوری پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے