ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو راہگیروں سے موٹرسائیکل،نقدی اور موبائل چھین کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا اور گردونواح میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکو راہگیروں سے موٹرسائیکل،نقدی اور موبائل چھین کر فرار،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 291 (ای بی) کے رہائشی محسن رشید اور سلیمان ارشد جو دودھ سپلائی کا کاروبار کرتے ہیں گذشتہ شب وہ دونوں اپنے کیری ڈبہ پر سوار ہو کر چک نمبر 297 (ای بی) چیلر پر دودھ سپلائی کرنے جا رہے تھے کہ جب وہ پل 295 (ای بی) پر پہنچے تو تین نامعلوم مسلح افراد نے روک کر ان سے مبلغ 800 سو روپے چھن لیے اور انکو ایک طرف بٹھا دیا اور اس دوران چک نمبر 297 (ای بی) کے رہائشی افتخار احمد اور محمد ارسلان جو اپنی گاڑی پر سوار تھے روک کر ان سے مبلغ 11 ہزار اور دو عدد موبائل چھین لئے اور پیدل ہی فرار ہو گئے تھانہ فتح شاہ کے علاقہ ننگی جھال پر نواحی گاﺅں 52 (کے بی) کے رہائشی نذیر احمد اور اسکے بیٹوں سے تین مسلح ڈاکوﺅں نے ان سے دو موٹر سائیکلیں،44 ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل لوٹ لئے اور فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ فتح شاہ،چوکی جملیرا اور تھانہ ساہوکا موقع پر پہنچ گئی اور اپنی کارروائی شروع کر دی ہے دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ شاہد اسحاق کی قیادت میں ایس آئی جاوید احمد اور دیگر ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سجاد حسین عرف سجی سے 1640 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔