ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار،شہری پریشان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر فرار،پولیس مصروف تفتیش،تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات 505 روڑ پر ہوئی جہاں محمد تنویر ایڈووکیٹ سے مسلح ڈاکو 12 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ دوسری واردات نواحی گاﺅں 122 (ای بی) میں ہوئی مسلح ڈاکو ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے دونوں وارداتوں میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔