تھانہ صدر بورے والا کی کاروائی،ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگا کر ملزمان سے نقدی اور طلائی زیورات برآمد کر لئے

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ صدر بورے والا کی کاروائی،ڈکیتی کی بڑی واردات کا سراغ لگا کر ملزمان سے ساڑھے 15 لاکھ روپے نقدی اور 14تولے طلائی زیورات برآمد کر لئے،ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا بھاری ناجائز اسلحہ بھی برآمد،واردات کا سراغ لگانے میں اہم کردار ادا کرنے والے آے ایس آئی کے لئے متاثرہ خاندان کی جانب سے عمرے کا ٹکٹ،پولیس کی پوری ٹیم کے لئے ڈی پی او وہاڑی کی طرف سے انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم،واردات ٹریس کرنے ڈی پی او وہاڑی کا ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے علی ٹاﺅن لڈن روڈ پر واقع امروزیہ ڈیری فارم میں چھ ماہ قبل مسلح ڈکیتی کی واردات میں 7 نامعلوم ڈاکووں نے ڈیری فارم کے گن مین اور ایک باورچی کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا ڈاکو ڈیری فارم کے لاکرز میں پڑی 15لاکھ سے زائد نقدی،14تولے طلایی زیورات اور ایک لائسنسی رائفل لوٹ کر فرار ہو گئے تھے ڈی پی او وہاڑی نے ڈیری فارم کے خفیہ کیمروں سے ملنے والی واردات کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کے لئے ڈی ایس پی بورے والا طاہر مجید ملک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اس ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے دن رات محنت کے بعد اس واردات کے مرکزی ملزمان کا سراغ لگا کر انکے قبضہ سے لوٹی ہوئی تمام رقم،زیورات،لائسنسی رائفل اور واردات میں استعمال کیا گیا بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا جسے آج ڈی پی او ویاڑی نے ایک بڑی تقریب کے دوران اسکے مالک عبد الخالق کے حوالے کر دیا اس بڑی واردات کا سراغ لگا کر لوٹا ہوا تمام مال برآمد کرنے پر عبد الخالق نے اس تقریب کے دوران پولیس ٹیم میں شامل اے ایس آئی مظہر فرید کو اسکی کارکردگی پر اپنی طرف سے عمرے کا ٹکٹ انعام دیا باقی ٹیم کے لئے بھی نقد انعام دیا جبکہ ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے بھی پولیس تھانہ صدر کی ٹیم کو خصوصی تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اس موقع پر مدعی عبدالخالق نے ڈی پی او وہاڑی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پہلے سنا تھا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے اقدامات سے ضلع بھر کی پولیس میں تبدیلی آ رہی ہے لیکن ہماری اس واردات کو جس طرح پولیس نے دیانتداری سے 100فیصد ریکوری کر کے ہمارے سپرد کی ہے اس سے واضح ہے کہ واقعی ضلع وہاڑی کی پولیس میں تبدیلی آچکی ہے اس کیس کو اتنی دیانت داری سے ٹریس کرنے کے بعد یقین ہو گیا ہے کہ تبدیلی آچکی ہے جبکہ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے کہا کہ ملزمان سے ابھی تفتیش جاری ہے جس میں مزید وارداتوں کے انکشافات متوقع ہیں شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے