ڈکیتی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 خطرناک ملزمان پولیس چوکی تاج پورہ سے غائب
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈکیتی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 خطرناک ملزمان پولیس چوکی تاج پورہ سے غائب،انچارج چوکی تاجپورہ نے مبینہ ساز باز کر کے ملزمان چھوڑ دیئے،چھوڑے گئے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے شخص کا انکشاف،ملزمان کو مختلف وارداتوں میں متاثرہ افراد نے شناخت بھی کر لیا تھا،ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھانہ گگومنڈی کی حدود میں واقع پولیس چوکی تاجپورہ کے انچارج سب انسپکٹر ظفر بلوچ نے حوالات میں بند ڈکیتی اور دیگر مختلف جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان سلیم عرف کالی سکنہ ساہیوال،پپو اوڈ سکنہ 41 (ای بی) اور انکے دیگر دو ساتھیوں سے مبینہ طور پر ساز باز کر کے انکی گرفتاری ڈالنے اور وارداتوں میں لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد کرنے کی بجائے انہیں چھوڑ دیا گیا نواحی گاوں 195 (ای بی) کے عثمان رشید نے بتایا کہ ان ملزمان نے میرے ساتھ ڈکیتی کی نقدی اور موٹر سائیکل چھینا ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج کروایا جس کے بعد ملزمان کو میں نے چوکی انچارج ظفر بلوچ کے سامنے شناخت بھی کرلیا تھا لیکن بعد میں معلوم ہوا اس نے بھاری رقم لیکر چاروں ملزمان کو چھوڑ دیا مذکورہ ملزمان تھانہ گگومنڈی کی حدود میں مویشی چوری کے علاوہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے جن کو متاثرہ افراد نے شناخت بھی کر لیا تھا لیکن چوکی انچارج نے ان سے ریکوری کئے بغیر چھوڑ دیا ہے جو کہ محکمہ پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے متاثرہ افراد نے ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی شفاف انکوائری کروا کے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔