ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ضلع بھر میں گندم کی کٹائی کا افتتاح کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ضلع بھر میں گندم کی کٹائی کا افتتاح کر دیا،گندم کی کٹائی کا افتتاح چک نمبر 74 ڈبلیو بی میں کیا گیا اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو فاروق ڈوگر،ڈائریکٹر زراعت ملتان ڈویژن شہزاد صابر،اے سی وہاڑی احمد نوید،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا محمد عارف،محکمہ زراعت کے افسران اور کاشتکار بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے خود گندم کی کٹائی کر کے افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی کٹائی کاشتکاروں کیلئے خوشحالی کا پیغام ہے حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہمارا کاشتکار خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کریگا کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی کے دوران ”کورونا وائرس“ سے حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے کاشتکار گندم کی کٹائی کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ گندم کی کٹائی کے دوران ٹریکٹر پر ایک بندہ ہی بیٹھے،کاشتکار گندم کی باقیات کو آگ لگانے سے پرہیز کریںفصل کی باقیات کو آگ لگانے سے آلودگی پھیلتی ہے ہمیں اپنے ماحول کو آلودگی اور کثافتوں سے بچانا ہے کاشتکاروں میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھی آگاہی دی جا رہی ہے ضلع وہاڑی کو دوبارہ کاٹن کنگ بنایا جائے گاڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں میں کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے