ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص رشید نے قرنطینہ سنٹر اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے قرنطینہ سنٹر اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،گورنمنٹ بوائز کالج کے ہاسٹل میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کرنے کے بعد تمام انتظامات کا جائزہ بھی لیا،ڈپٹی کمشنر نے قرنطینہ سنٹر میں کئے گئے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہے جس کیلئے جذبے اور اخلاص کی ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص رشید نے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کو ہدایت کی کہ قرنطینہ سنٹر میں آنے والے تمام لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ان کی صحت اور خوراک کا خصو صی خیال رکھا جائے،قرنطینہ سنٹر اور آئسولیشن سنٹر میں موجود افراد کے گھروں میں دو ہفتوں کا راشن بھی بھجوایا جائے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے قرنطینہ سنٹر میں فرائض ادا کرنے والے ڈاکٹرز اور پیر میڈیکل سٹاف کی حوصلہ افزائی بھی کی اور انکی کاوشوں کو سراہا بعدازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کا بھی دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئسولیشن میں آنے والے افراد کو اپنا مہمان سمجھا جائے ان کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ان کے ساتھ خوش اخلاقی اور اچھے رویے سے پیش آجائے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہمیں بہترین انتظامات اور اقدامات کرنے ہیں اور بہت جلد ہم اس وبائی مرض پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تمام حفاظی لباس اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنی حفاظت کرتے ہوئے بہترین انداز میں کورونا وائرس پر قابو پا سکیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد بھی موجود تھے۔