ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے کسان اتحاد کے ساتھ مذکرات کامیاب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان کے ہمراہ پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران سے مذکرات کامیاب کئے،پاکستان کسان اتحاد نے احتجاج ختم کر دیا اور راستے کھول دیئے،مذاکرات میں پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان،تحصیل صدر وہاڑی میاں طاہر کمبوہ،تحصیل صدر میلسی حق نواز بھٹی اور تحصیل صدر بورے والا ندیم سجاد نے حصہ لیا اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو محمد فاروق ڈوگر،اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی،ایس پی انوسٹی گیشن مطیع اللہ،اے سی وہاڑی محمد جعفر اور ڈی ایس پی خالد جاوید جوئیہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ کاشتکاروں کے تمام جائز مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے میپکو کے حوالے سے کاشتکاروں کے مسائل فوری حل کرائیں گے وفاقی اور صوبائی حکومت کو کاشتکاروں کی بہتری کیلئے تجاویز تیار کر کے بھجوائی جائیں گی پاکستان کسان اتحاد کے ساتھ باہمی رابطہ بحال رکھا جائے گا تحصیلوں کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کاشتکاروں کے مسائل فوری حل کرائے جائیں گے ٹیوب ویلوں کے خراب میٹرز تبدیل کروانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے معیاری کھاد،بیج اور دیگر زرعی ضروریات کی کاشتکاروں کو فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے کاشتکاروں کے مطالبے پر بورے والا سے جملیرا روڈ کی جلد تعمیر و مرمت کرائی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان نے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد نے ہمیشہ تعاون کیا ہے ان کے شکر گزار ہیں اے ڈی سی ریونیو محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد کے ساتھ بہتر تعلقات بنا کر چلیں گے مرکزی صدر پاکستان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات ماننے پر ضلعی انتظا میہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں واپڈا کے معاملات کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے