ڈلن بنگلہ چنوں روڈ بدترین صورتحال سے دوچار،اصلاح احوال کا مطالبہ

بورےوالا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈلن بنگلہ چنوں روڈ بدترین صورتحال سے دوچار،سڑک مکمل ٹوٹ پھوٹ کر سیوریج کے پانی نے سیوریج نالے میں تبدیل کر دی،سڑک پر متعدد حادثات روز کا معمول بن گیا،چھوٹی بڑی گاڑیوں کا گزرنا پل سراط عبور کرنے کے مترادف بن گیا،اہم ترین شاہراہ پر آمدورفت کئی ماہ سے معطل ہو کر رہ گئی،اداروں کی مجرمانہ خاموشی سے مقامی لوگ عذاب میں مبتلا،فوری اصلاح احوال کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق نواحی اڈا ڈلن بنگلہ میانچنوں روڈ تین کلو میٹر سڑک بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار بارشوں کے بعد اب سیوریج کا سارا پانی سڑک پر آنے سے سڑک سیوریج نالے میں تبدیل ہوگئی ہے گزشتہ کئی ماہ سے یہ اہم ترین شاہراہ پر حادثات معمول بن چکے ہیں چھوٹی بڑی گاڑیوں کیلئے یہاں سے گزرنا پل صراط عبور کرنے کے مترادف ہو چکا ہے دوکانوں سے چار پانچ فٹ گہری یہ سڑک اب نظروں سے اوجھل ہونے کی وجہ اکثر گاڑیاں یہاں سے گزرتے ہوئے الٹ جاتی ہیں مقامی دوکانداروں اور کاروباری حضرات کے کاروبار بند ہو چکے ہیں اس تمام تر صورتحال بارے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہائی وے کو مقامی لوگوں کی طرف سے اصلاح احوال کیلئے متعدد بار شکایات کرنے کے باوجود مسئلہ روز بروز سنگین ہوتا جا رہا ہے مقامی لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب،کمشنر ملتان اور ڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس لینے اور سڑک کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔