ڈسکہ الیکشن ووٹ چوروں کی سیاسی و اخلاقی موت ثابت ہوا ہے۔خالد ڈوگر
بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کےممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن ووٹ چوروں کی سیاسی و اخلاقی موت ثابت ہوا ہے ڈسکہ کے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ ووٹ چوروں اور سلیکٹڈ کی اب ملک میں کوئی جگہ نہیں،انتخابی نتائج الیکشن عملہ کے اغواء کاروں کے خلاف عوام کا استغاثہ ہے عوام نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کر کے ووٹ چوروں کو مسترد کر دیا ہے اس الیکشن میں عوام نے ووٹ کو عزت دیکر سلیکٹرز کو یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ ملک کو سلیکٹڈ نہیں بلکہ ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والے عوام کے حقیقی نمائندے ہی چلا سکتے ہیں انہوں نے ڈسکہ الیکشن میں کامیابی پر نوشین افتخار اور وہاں کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نااہل حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک کر انکی اوقات یاد دلادی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔