ڈسکہ الیکشن بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔خالد محمود ڈوگر
بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے،ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن حکومت کے گلے کا طوق بن گیا ہے،الیکشن کمیشن نے سلیکٹڈ حکومت کی الیکشن میں دھاندلی کا پول کھول دیا ہے،حکمران اس الیکشن میں اپنی شکست کے خوف سے راہ فرار اختیار کر رہے تھے لیکن اب ڈسکہ کی عوام حکومت کو اپنے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی،مسلم لیگ(ن) اس ضمنی الیکشن میں ایک بار پھر ثابت کرے گی کہ حکومت عوام میں اپنی جھوٹی مقبولیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی ہے،مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کے حکومتی ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونگے پاکستان کے عوام عمران خان کو اب بنی گالہ میں مکمل طور پر آئیسولیٹ کر دیں گے،نااہل حکومت نے ملک کو مہنگائی،بے روزگاری،بدانتظامی،لاقانونیت اور کرپشن کی دلدل میں پھنسا دیا ہے چینی سکینڈل نے اے ٹی ایم مشین کو بھی بے نقاب کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔