ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال انتظامیہ نے میڈیکل سوشل سروس پروجیکٹ کا شعبہ بند کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال انتظامیہ نے میڈیکل سوشل سروس پروجیکٹ کا شعبہ بند کر دیا،دفتر کو ہسپتال سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت،میڈیکل سوشل سروس پروجیکٹ کا دفتر بند ہونے سے ضلع بھر کے سینکڑوں غریب اور مستحق مریض مفت علاج و معالجہ سے محروم،سماجی تنظیموں کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں عرصہ دراز سے غریب اور مستحق مریضوں کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے مفت علاج و معالجہ کے لیے میڈیکل سوشل سروس پروجیکٹ کا دفتر قائم تھا جہاں روزانہ درجنوں غریب مریضوں کو مفت علاج و مہنگی ادویات خرید کر دینے کی سہولت موجود تھی لیکن ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں جگہ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر اس دفتر کو زبردستی بند کر وا دیا اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا دفتر ہسپتال سے باہر کہیں بھی منتقل کر لیں میڈیکل سوشل سروس پروجیکٹ کے دفتر کی اس مبینہ بندش پر ضلعی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان،آواز ڈسٹرکٹ فورم کے جنرل سیکرٹری محمد شیر خاں کھچی،ایس ڈبلیو سی ڈی ایس کے مسعود عابد رشید،گلوبل یوتھ آرگنائزیشن کے سید سجاد بخاری،آواز یوسی فورم کے کوارڈینٹر اللہ دتہ ایڈووکیٹ اور دیگر سماجی تنظیموں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی غریب اور مستحق مریضوں سے زیادتی قرار دیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب اورڈی سی وہاڑی سے اسکا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے