چیچہ وطنی روڈ پر50ہزار لیٹر سے بھرا آئل ٹینکر اُلٹ گیا،ہزاروں لیٹر پیٹرول زمین پر بہہ گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیچہ وطنی روڈ پر50ہزار لیٹر سے بھرا آئل ٹینکر اُلٹ گیا،ہزاروں لیٹر پیٹرول زمین پر بہہ گیا،مقامی انتظامیہ،پولیس اور ریسکیو کی بروقت امدادی کاروائیوں نے بڑی تباہی سے بچا لیا،تفصیلات کے مطابق نجی آئل کمپنی کا 50ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا آئل ٹینکر نمبر4975پی ساہیوال سے بورے والا کی جانب آ رہا تھا جب وہ اڈا لنڈو مسجد کے قریب پہنچا تو زیر تعمیر دو رویہ سڑک سے آئل ٹینکر کا ایک ٹائر نیچے اُترا تو ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا جس سے آئل ٹینکر ا±لٹ گیا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ آئل ٹینکر سے ہزاروں لیٹر تیل زمین پر بہنا شروع ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر راﺅ تسلیم اختر،ڈی ایس پی طاہر مجید ملک،پولیس کی بھاری نفری،ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں پولیس نے مقامی لوگوں کو دور ہٹانے کے لیے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور آئل ٹینکر کی جانب کسی کو جانے نہیں دیا ہزاروں لیٹر تیل کھیتوں میں بہہ گیا تاہم بعدازاں متبادل آئل ٹینکر منگوا کر متاثرہ آئل ٹینکر سے باقی بچ جانے والے پیٹرول کو دوسرے آئل ٹینکر میں منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا امدادی ٹیموں نے ٹریکٹروں کی مدد سے زمین پر بہنے والے پیٹرول کو مٹی تلے دبا دیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے