چیف ایگزیکٹو میپکو کی پوسٹ پر پرائیویٹ سی او کی تعیناتی کے خلاف واپڈا ملازمین کا احتجاجی دھرنا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میپکو چیف ایگزیکٹو کی پوسٹ پر پرائیویٹ شخص کی تعیناتی اور واپڈا نجکاری کے خلاف میپکو ملازمین اور افسران کا احتجاجی دھرنا،دفاتر کی تالہ بندی،حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،واپڈا ہائیڈرو یونین،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے چیف ایگزیکٹو میپکو کے عہدہ پر پرائیویٹ شخص کی تعیناتی اور واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کی کال پر بورے والا سمیت پورے میپکو ریجن میں آج ملازمین اور افسران نے مکمل ہڑتال کی دفاتر کی تالہ بندی کرکے میپکو کمپلکس بورے والا میں احتجاجی دھرنا دیا گیا جسکی قیادت واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے زونل چیئرمین شاہد باری چوہان نے کی جبکہ دھرنے میں ایکسئین میپکو فیاض حسین کھوکھر نے بھی خطاب کیا شاہد باری چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی ہم کسی صورت نہیں ہونے دینگے اور جب تک اتھارٹی چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ واپس نہیں لیتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا اس موقع پر انور حسین بھٹی،چوہدری ساجد خورشید،کفایت بھٹی،قیصر حیات بھٹی،چوہدری شاہد پرویز،تنویر بھٹی،سردار شکیل احمد ڈوگر،خالد محمود عقیل،رانا مبشر حسین،شہبا زبھٹی،عبدالشکور مغل،صداقت معین،شفیق نواب بھٹی اور شہباز حسین نے بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے