چیئرمین یونین کونسل حلقہ ٹو بی آر چوہدری محمد اسحاق آرائیں کی دادی انتقال کر گئیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین یونین کونسل حلقہ ٹو بی آر و مرینہ ہوٹل کے چیف ایگزیکٹیو چوہدری محمد اسحاق آرائیں کی دادی گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی ہیں مرحومہ کی نمازجنازہ انکے آبائی گاوں 134ای بی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں کے بھائی چوہدری فقیر احمد،ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے صاحبزدے چوہدری عمران ارشاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 232،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،ضلعی چیئرمین پیر غلام محیی الدین چشتی، وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی233سردار خالد محمود ڈوگر،چیئرمین انکروچمنٹ کمیٹی بلدیہ میاں خالد حسین،چیئرمین یوسی پیر عامر ممتاز چشتی،پیر خالد بودلہ،اعجاز احمد جیویکا،پیر مطیب چشتی،وائس چیئرمین یوسی شاہد غنی،غلام مصطفےٰ جوئیہ،سردار اقبال ڈوگر،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چوہدری محمد صغیر رامے،چوہدری ریاض اسلم،سابق ناظم چوہدری عبدالمجید نمبردار،حاجی محمد شریف نمبردار،چوہدری خیر دین اور دیگر نمائندہ سیاسی وسماجی،کاروباری تنظیموں کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحومہ کی قل خوانی کا ختم آج مورخہ 30ستمبر بروز ہفتہ صبح10بجے انکی رہائش گاہ ڈیرہ چوہدری اسحاق میں ادا کیا جائے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے