چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا،کارکنان پرامن رہیں،ملک میں انتشار نہیں صرف الیکشن چاہتے ہیں کل وکلاءنے مجھے بتایا بہت انتشار ہوا ہے عدالت میں لوگ انصاف کیلئے آتے ہیںمجھے ڈنڈے مارے گئے ایسے تو قاتل کے ساتھ نہیں کیا جاتاجب اغوا کیا گیا یہ واقعات میرے لیے حیران کن ہیںمیرے سر میں ڈنڈے مارے گئے علم نہیں ملک میں کیا ہو رہا تھا مجھے ایسے پکڑا گیا جیسے دہشت گرد ہوں مظاہروں کا ذمہ دار کیے ہو گیا؟۔