چیئرمین سینٹ کے الیکشن نے پی ڈی ایم کی آخری رسومات ادا کر دی ہیں۔نذیر احمد جٹ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے ایڈوائزر ٹو چیف آرگنائزر و سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے صادق سنجرانی کی فتح کو محب وطن پاکستانیوں کی کامیابی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے الیکشن نے پی ڈی ایم کی آخری رسومات ادا کر دی ہیں ذاتی مفادات کی سیاست آج دفن ہو گئی ہے ضمیر کے خریداروں کو شرمناک شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے اب ملک ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے عمران خان کی قیادت میں چوروں اور کرپٹ مافیا کو ملکی سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نکال باہر کرے گا پی ڈی ایم کی ڈرامہ بازی بے نقاب ہو گئی ہے انشاء اللہ آئندہ بھی ہر محاذ پر پی ٹی آئی اور اسکے محب وطن اتحادی ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صادق سنجرانی کی کامیابی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے