چیئرمین بلدیہ چوہدری عاشق نے شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ماسٹر پلان تیار کر لیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین بلدیہ بورے والا نے شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ماسٹر پلان تیار کر لیا،لاری اڈا،گول چوک،عارف بازار اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والی تجاوزات فی الفور ختم کرنے کی ہدایت،میونسپل کمیٹی،محکمہ ٹریفک پولیس،میڈیا اور نمائندہ شہریوں کے تعاون سے ٹریفک کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریگی،چیئرمین چوہدری محمد عاشق آرائیں،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر خصوصاََلاری اڈا،گول چوک،کالج روڈ،عارف بازار،سٹیڈیم روڈ،چونگی نمبر5 اور وہاڑی بازار میں اکثر ٹریفک جام رہنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے آج انچارج ٹریفک پولیس بورے والا انسپکٹر ظہیر احمد بھٹی،چیف آفیسر بلدیہ چوہدری محمد علی،چیئرمین اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی بلدیہ میاں خالد حسین اور میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ تمام مقامات پر ٹریفک کے مسائل پیدا کرنے والے عوامل کا جائزہ لیا اس موقع پر محکمہ ٹریفک پولیس کے انسپکٹر ظہیر احمد بھٹی اور انچارج پیٹرولنگ پولیس سب انسپکٹر پیر محمود چشتی نے ٹریفک جام رہنے اور اسکے راستے میں حائل رکاوٹوں پر بریفنگ دی۔